اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (RIBJA) کا اجلاس صدر ملک مرتضیٰ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی، جبکہ صحافیوں کے پلاٹس سے متعلق امور پر سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کی جائے گی۔اجلاس کے شرکاء کو گزشتہ روز پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO) سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ متعدد ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے اسلام آباد میں دفاتر موجود نہیں، اس کے باوجود انہیں سرکاری میڈیا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس پر پی آئی او صاحبہ نے یقین دہانی کرائی کہ جو ایڈورٹائزنگ ایجنسیز متعلقہ قوانین اور ضوابط کی پابندی نہیں کریں گی، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پی آئی او صاحبہ نے مزید بتایا کہ اخبارات کے بلوں کی پروسیسنگ میں حائل مسائل کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کو ادائیگی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فنڈز موصول ہوتے ہی میڈیا کو اشتہارات کی رقوم کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس , منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی

