کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 23اکتوبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز نواں کلی، ایم ای ایس اور مالک فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 24اکتوبرکو(بروزاتوار) مری آباد گرڈکے گلستان روڈفیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار، اسٹیڈیم، ایف سی، کیسکو، کینٹ، نواں کلی، ایم ای ایس فیڈروں سے ایک بجے سے شام چاربجے تک نیزاُسی روزشیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، واسا، ویسٹرن بائی پاس، پی اے ایف، تکتو، کمپوٹر ٹریننگ سینٹر، عمر، اغبرگ، گارڈن،ٹی پی ایس کالونی، ایگریکلچر کالج اور ادیان فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی۔ 25اکتوبرکو کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر،پی اے ایف، جناح روڈنیزشیخ ماندہ گرڈکے چشمہ،عمر،انڈسٹریل گرڈکے شاہنوازجبکہ سریاب گرڈکے جان محمد،نیو جان محمد فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیزانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے انڈسٹریل کالونی، سیٹلائٹ ٹاون، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، اولڈپشتون آباد، شاہین، عاصم آباد، غازی،نیو پشتون آباد اور سریاب گرڈکے سریابIاورسریابIIفیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں اُسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی، ایم ای ایس، مالک فیڈروں سے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی بندہوگی نیز صحبت پور اور زہری گرڈاسٹیشنزسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ نال گرڈاسٹیشن سے دن ایک بجے سے چاربجے شام تک بجلی بندرہے گی۔اس کے علاوہ 25اکتوبرکے روز 132کے وی مند۔تمپ ٹرانسمیشن لائن پربھی ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث تربت، گوادر، گوادرانڈسٹریل، پسنی، گوادرڈیپ سی پورٹ، پنجگور،ہوشاب اور تمپ گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔
بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

ٹیگز:
بر قی
