کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) معاون وزیراعلی بلوچستان شاہد رندنے کہا ہے کہ کیچ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت اور بلوچستان کے پُرامن مستقبل کے دشمن ہیں دہشتگردوں نے نہتے مزدوروں کو شہید کرکے بلوچستان کی ترقی، امن اور روزگار کے خلاف مذموم سازش کی ہے معصوم مزدوروں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں دہشتگردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی ریاست دشمن عناصر کے ناپاک عزائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے اتحاد سے ناکام ہوں گے بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی
کیچ میں مزدوروں کا قتل افسوسناک ہے ٗ امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ٗ شاہدرند

ٹیگز:
شاہدرند
