کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق متعدد اہم احکامات جاری کر دیے چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی عدالت نے ریلوے اسٹیشن چوک پر موجودہ ٹریفک ماڈل برقرار رکھنے اور موجودہ یوٹرن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی عدالت نے امداد چوک یا ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب نیا یوٹرن بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے موجودہ نظام برقرار رکھنے کا حکم دیا زرغون روڈ پر تمام غیر قانونی تجاوزات، کیبنز، عارضی اسٹالز اور غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم ڈی آئی جی، ایس ایس پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر اور ایم سی کیو کو تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہدایت کردی ڈرینیج چیمبرز میں ملبہ اور آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بلوچستان ہائی کورٹ کا حکم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایم سی کیو کو نکاسی آب کے نظام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت سیف سٹی منصوبے کے تحت نئی تعمیر شدہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بلا اجازت کھدائی پر عدالت کی سخت برہمی سیف سٹی حکام کو نئی سڑکیں کھودنے سے قبل متعلقہ حکام سے منظوری لینے کا حکم سمنگلی روڈ اپ گریڈیشن کے لیے زمین کے حصول کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی کوئلہ پھاٹک ریلوے کراسنگ کشادہ کرنے کے منصوبے پر فوری سول ورک شروع کرنے کا عدالتی حکم دیا کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے 876.523 ملین روپے واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت بلوچستان کو اقدامات کی سفارشش جبکہ امداد چوک ایف سی چیک پوسٹ پر عدالت کی برہمی کا اظہار ٹریفک میں رکاوٹ کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ فوری اٹھانے کی ہدایت سریاب سروس روڈ کی تعمیر غیر تسلی بخش قرار دیا عدالت نے تصویری اور ویڈیو شواہد سمیت جامع رپورٹ طلب کر لی اوورہیڈ پلوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف نگرانی سخت کرنے کا حکم دیامتعلقہ تھانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت ٹریفک پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو اہلکار فوری واپس کرنے کا حکم عدالت نے قرار دیا کہ خصوصی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر چکی، کمیٹی تحلیل کر دی گئی بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو عدالتی احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق متعدد اہم احکامات جاری کر دئے

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
