ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآبادکے علاقے میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تمبو خان کوٹ پولیس تھانے کی حدود میں اوستہ محمد سے تمبو جانے والی بجلی کے 33 ہزار کے وی کھمبے کو نا معلوم دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے خانکوٹ میرواہ سمیت دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی جبکہ کیسکو کی ٹیم بھی پہنچ کر مرمت کام شروع کردیا گیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ نا معلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا۔
نصیرآبادکے علاقے میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ٹیگز:
نصیرآباد
