کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف اپنے عوام کی خدمت ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے عوام کی خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اپنے تین سالہ دور میں جتنے کام کئے ہے اور بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے ماضی میں ان کا مثال نہیں ملتا انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی فلاح وبہبود کاایجں ڈالیکر برسر اقتدار آئے ہے اور عام عوام کی حالات بدلنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم باتیں نہیں عملی کرتے ہے لوٹ مار کادورگزر چکا ہے قومی وسائل عوام کی امانت ہیں انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکومتوں نے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے تھے جس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں کی سرکاری ملازمت کرنے کیلئے مقررکردہ عمر سے زائد ہونے کی اورایج ہوچکے تھے لیکن حکومت اس میں بھی تین سال تک رعایت دی گئی صوبائی وزیر نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ حلقے کے دونوں اضلاع کے تمام محکموں میں کء سالوں سے خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کرنے ان تمام آسامیوں کو اخبارات مشتہر کرکے اپنے حلقے کے نوجوانوں کومیرٹ پر روزگار فراہم کرسکے انہوں نے کہاکہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔
عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
