مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف نواب ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ کامران محمد شہی کو رہا کیا جائے یاد رہے کہ کامران ولد حاجی میر احمد محمد شہی، سکنہ کلی عزیز آباد مستونگ کو جمعرات کے روز دوپہر 5 بجے شہید سفر خان چوک سے مسلح افراد زبردستی دو گاڑیوں میں لے جبری لاپتہ کردیا ہے. کامران کے اہل خانہ نے آج صبح سے نواب ہوٹل، مستونگ کے مقام پر احتجاجاً سڑک بند کر دیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے جب تک کامران کو بازیاب نہیں کیا جاتا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
مستونگ،نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف نواب ہوٹل پر کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند

ٹیگز:
مستونگ
