کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے عیدالفطر کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے صفاء کوئٹہ کو شہر بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عید سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنے کی تاکید کی ہے صوبائی وزیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ عیدگاہوں، مساجد، عید میلوں، مرکزی شاہراہوں اور گلی محلوں میں صفائی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کو عید کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے بعض علاقوں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، اس لیے عوامی نمائندوں کی نشاندہی پر ان علاقوں میں بھی فوری طور پر صفائی کے اقدامات کیے جائیں صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے ہدایت کی کہ عیدالفطر سے قبل شہر کے ندی نالوں کی صفائی مکمل کی جائے تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے عید کے موقع پر صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت دی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ صفائی کے انتظامات ہر صورت برقرار رکھے جا سکیں
عید کے موقع پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں، شہر میں صفائی کی بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
