سبی (این این آئی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول الہٰ آباد کے گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون مسما (ر) اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے گئی تھیں۔ جونہی وہ اسکول کے گیٹ پر پہنچیں تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون سردار نور احمد بنگلزئی اور ملک اکرم بنگلزئی کی کزن اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، جنرل کونسلر ملک ساجد بنگلزئی اور سیسا سبی کے صدر میر ماجد بنگلزئی کی ہمشیرہ تھیں۔واقعے کے بعد سبی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پیرک بادشاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، علمائے کرام، اساتذہ، معززینِ شہر اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سبی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ٹیگز:
سبی
