حب(ڈیلی گرین گوادر) ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وندر پولیس حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب حب اور وندر کے درمیان قومی شاہراہ ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا جس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
حب ٗ ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملہ

ٹیگز:
حب ٗ
