کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کی صبح 8بجکر 56منٹ کر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
کوئٹہ
