کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکریٹری حاجی ملک غلام فاروق، چہرمین اسلم بلوچ عبدالقدوس نیچاری اور ملک ادریس نیچاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں محی الدین زہری کو نائب تحصیلدار سریاب تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محی الدین زہری ایک باصلاحیت، دیانتدار اور محنتی آفیسر ہیں، جن کی تعیناتی سے سریاب کے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات میسر آئیں گی۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، قانون کی عملداری اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ ایسے قابل اور عوام دوست افسران کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے اور توقع ہے کہ محی الدین زہری سریاب میں عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے محی الدین زہری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے
نائب تحصیلدار محی الدین زہری ایک باصلاحیت، دیانتدار اور محنتی آفیسر ہیں، عبدالقدوس نیچاری

ٹیگز:
عبدالقدوس نیچاری
