قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ جنگل کیمپ کے حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص مصویر ولد سیف اللہ، سکنہ کلی ملک حاجی شاہجان مسہ زئی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ٹراما سنٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں زخمی کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ایمبولینس کے ذریعے مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
قلعہ عبداللہ جنگل کیمپ کے قریب فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
