کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں موسم سرما کے دوران صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن نے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ڈی جی گیس کی ہدایت کے مطابق صوبے میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کم پریشر والے علاقوں کی نشاندہی صبح کی بریفنگ میں کی جائے گی تاکہ اس مسئلے کا فوری اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔ سوئی سدرن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی زون میں لاپرواہی برتی گئی تو متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بلوچستان میں موسم سرما کے دورا ن صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری

ٹیگز:
بلوچستان
