کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سریاب کلی نیچاری امیدوار برائے یونین کونسل 7 وارڈ 04 نا مزدامیدوارملک ادریس نیچاری نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور حقیقی تبدیلی کی طرف ایک اہم موڑ ثابت ہوں گے۔ انہونےاپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے۔ کہا کہ میری سیاست کا محور ذاتی مفاد نہیں۔ بلکہ عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی ہے۔ جس پر عمل پیرا ھوتے ھوئے۔ علاقے کے عوام کی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کیلئے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ 07 کے عوام برسوں سے پانی، نکاسِ آب، خستہ حال سڑکوں، صفائی کے ناقص نظام اور صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ اگر عوام نے اعتماد کیا تو میں پہلی ترجیح کے طور پر ان مسائل کے حل کے لیے مربوط اور شفاف حکمتِ عملی کے تحت عملی اقدامات اٹھاؤں گا۔ سرکاری وسائل عوام تک پہنچیں، کسی پرائیویٹ جیب میں نہ جائیں۔ ملک ادریس نیچاری نے کہا کہ عوامی خدمت، قومی حقوق اور سماجی انصاف کی سیاست کرتی آئی ہےہوں۔ میں اپنے علاقے کے ہر گھر، ہر محلے اور ہر طبقے کی بھرپور نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سے اپیل کی کہ ایک بہتر، صاف، محفوظ اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ “میرا وعدہ سیاست نہیں، خدمت ہے۔ میری ترجیح لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں۔ عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں اور ان کے حقوق کی جدوجہد میری ذمہ داری ہے۔
میری سیاست کا محور عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی ہے ` ملک ادریس نیچاری

ٹیگز:
ملک ادریس
