کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں اغواء کے بعد شہید کیے جانے والے ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے گردکاپ میں شہید کیے جانے والے شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ فیاض سنبل پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، کماندر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید ڈی ایس پی کی میت ان کے آبائی علاقے پہنچائی گئی جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ کے موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز جنازہ میں موجود شہید ڈی ایس پی کے بیٹے اور بھائی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مستونگ میں اغواء کے بعد شہید کیے جانے والے ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی

ٹیگز:
مستونگ
