اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی رابطے اور گفت و شنید سے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ اب زبان بندی ہونی چاہیے، ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر الزامات بازی روک دی جائے تو باہمی رابطوں کے ذریعے مسائل کے حل کا راستہ نکل آئے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ دونوں ممالک جلد رابطے میں آئیں اور بات چیت کے ذریعے شکایات دور کرکے مستقل دوست پڑوسیوں کی طرح تعلقات استوار کیے جائیں۔
پاک افغان تنازعہ کے حل میں کردا ادا کرنے کو تیار ہوں ` دونوں حکومتیں تحمل کا مظاہرہ کریں ٗ مولانا فضل الرحمان

ٹیگز:
مولانا فضل الرحمان
