کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات بلوچستان کے حالات سے قطعا مایوس نہ ہوں حالات ہر وقت ایک سے نہیں ہونگے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہے۔یہ بات انہوں نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں عریشہ خان بڑیچ کی کتاب The Ocean of Thoughtsکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ نے کہا کہ عریشہ خان بڑیچ نے فلسفانہ انداز میں کتاب لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لٹریچر زندگی ہے ادب کے بغیر زندگی بے معنی ہے ادب کو فروغ دینا چاہیے۔ انہون نے کہا کہ طلباء و طالبات بلوچستان کے حالات سے قطعا مایوس نہ ہوں حالات ہر وقت ایک سے نہیں ہونگے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی کے یونیورسٹی اہم ادارہ ہے اس کے معیار کو بہتراور مشکلات کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ۱انوں نے کہا کہ نوجوان نسل عریشہ بڑیچ کی تقلید کرے کیونکہ علم و دانش کا سرچشمہ کتاب ہے کتب بینی کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہمیں معلومات دے سکتا ہے لیکن علم و دانش صرف کتاب سے حاصل ہوتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے طالبہ عریشہ بڑیچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتاب کی تخلیق جامعہ کے لیے فخر ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر محمد اعظم بنگلزئی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سردار ادریس خان بڑیچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس رجحان کو مزید تقویب اور فروغ ادارتی سطح پر دیا جائے۔مصنفہ عریشہ بڑیچ نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب کا نام The Ocean of Thoughts رکھا ہے جس میں انسانی نفسیات اور انسانی رویوں اور فکر و خیال کو قلم بند کیا ہے۔تقریب میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، عبدالخالق بلوچ سمیت طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
طلباء و طالبات بلوچستان کے حالات سے قطعا مایوس نہ ہوں حالات ہر وقت ایک سے نہیں ہونگے ٗ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ

ٹیگز:
عبد المالک بلوچ
