لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ جلالزئی نے گزشتہ دنوں عالمی پشتون ثقافتی دن کے موقع پر میڈیکل کالج کے اندر تقریبات کے بعد رات کے موسیقی کے وقت انتشار پھیلانے اور طالبعلموں اور گلوکاروں کے خلاف ناجائز ایف آئی ار درج کرنا دراصل پشتونوں کے ثقافت کو اجاگر کرنے سے روکنا اور کالج طلبا کو حراساں، قومی حقوق سے دستبردار،کالج ماحول کو خراب کرنا خفیہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کی پرانی کارستانی ہے۔جسے کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف پارٹی طلبا اور عوام کے طاقت سے منظم تحریک چلانے سے گریز نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ نااہل صوباء حکومت پشتونوں کے قومی وسائل پر اختیار کی جدوجہد کو دبانے کے لئے اس قسم کے منفی حربے استعمال کررہے ہیں جوکہ انتہاء قابل افسوس اور شرمناک عمل ہے اسی طرح دیگر تعلمی اداروں میں بھی نااہل انتظامیہ اور اداروں کے سربراہان اپنے منفی عزائم کی تکمیل کے لیے طلباء کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق صوبائی حکومت کے اس قسم کے اقدامات سے فورسز کو لگام دیں۔اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو خوفزدہ کرنے کے عمل سے اجتناب کریں
لورالائی میڈیکل کالج کے حالات کسی طرح خراب ہونے نہیں دیں گے،پشتونخوا نیپ

ٹیگز:
لورالائی میڈیکل
