اسلام آباد ( ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر پوسٹ کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈبلاک بنانے اور پارٹی کےخلاف ووٹنگ کے الزامات پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی گلبرخان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی ،حاجی شاہ بیگ ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

ٹیگز:
گلگت بلتستان
