قلات(ڈیلی گرین گوادر)کیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اچانک ہزاروں روپے اضافے کے خلاف قلات شہر میں آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث شہر کی تمام کاروباری مراکز، بڑی و چھوٹی مارکیٹیں، سبزی منڈی اور گوشت مارکیٹ بند رہیں۔آل پارٹیز اور انجمن تاجران کے رہنماں کا کہنا ہے کہ کیسکو کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بلز میں اچانک کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جن صارفین کے بلز ماضی میں 1500 روپے آتے تھے، اب انہیں 20 ہزار روپے تک کے بلز بھیجے جا رہے ہیں جو عام اور غریب شہریوں کے لیے کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔رہنماں نے کہا کہ قلات کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں اس قدر بھاری بل ادا کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب کیسکو کی جانب سے مختلف فیڈرز کو کئی کئی گھنٹے بند رکھنے کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس نے عوامی مشکلات اور اشتعال میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔تاجران اور آل پارٹیز کے رہنماں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کو واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
قلات،بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈان ہڑتال

ٹیگز:
قلات
