کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے جبلِ نور میں دہشتگردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پاک فوج کے افسر اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز:آئی ایس پی آر:سے وابستہ میجر انور کاکڑ کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میجر انور کاکڑ معمول کی ڈیوٹی پر تھے جب ان کی گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا مقناطیسی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
کوئٹہ ، بم حملہ میں میجر انور کاکڑ شہید ہو گئے

