لیاری (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے لیاری چھت گرنے کا مسلسل دوسرا واقعہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب ابراہیم منزل نامی 6 منزلہ عمارت کی چھٹی منزل کی چھت کا ایک حصہ پانچویں منزل پر آگرا جس کے نتیجے میں پانچویں منزل کا فلور بھی چوتھی منزل پر جاگرا۔حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
کراچی: 6 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی، 2 خواتین جاں بحق، 4 زخمی

ٹیگز:
کراچی
