ٹیکس فری بجٹ کا دعویٰ 12 جون کو ہی دم توڑ گیا ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد:اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹیکس فری بجٹ کا دعویٰ 12 جون کو ہی دم توڑ گیا اسلام آباد میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نے حکومتی جھوٹ واضح کردیے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ پر 3 دن میں حکومت کے 4 موقف اس کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ ثابت ہوگیا یہ حکومت پاکستان کا نہیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بجٹ ہے۔