کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں اینٹی نارکوٹکس فورس :اے این ایف: نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کو اسمگلنگ کی غرض سے مہارت سے چھپایا گیا تھا۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور جلد اس کارروائی سے جڑے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
کوئٹہ،ہزار گنجی میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، 227 کلو ہیروئن برآمد

