زیارت(ڈیلی گرین گوادر)زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر گھر کے سامان سے لوڈ ٹرک کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرک ہرنائی سے زیارت آرہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا اور گہری کھائی میں جاگرا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی زیارت کے مقامی لوگ اور لیویز فورس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زیارت،ٹرک گہری کھائی میں گر نے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق

ٹیگز:
زیارت
