کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شعبان میں ہرقسم کی پکنگ اور سیرو تفریح پرپابندی عائد کردی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے حالیہ امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرمحکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144نافذ ہے جس کے باعث ہنہ،ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شعبان کے علاقوں میں ہر طرح کی سیرو تفریح پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شعبان میں ہرقسم کی پکنگ اور سیرو تفریح پرپابندی عائد کردی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
