خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار میں بلوچستان لیویز فورس میں شامل ہونے والے نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی تھے۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کیا اور ان میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس سے قبل جوانوں نے تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا، سلامی دی اور اپنی صلاحیتوں کی رونمائی کی۔انتہائی تجربہ کار ٹرینرز نے لیویز اہلکاروں کو مقابلہ کرنے، جسمانی فٹنس، ہتھیار چلانے، انسدادِ دہشت گردی اور نظم و ضبط سے آگاہی کی تربیت دی۔موجودہ صورتحال کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی کی تربیت اس خصوصی کورس کا اہم ترین حصہ تھی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ لیویز فورس مائیہ ناز اور جانباز فورس ہے جس نے ہمیشہ قیام امن کے لئے اپنا کردار نبھایا ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دیا ہے آئندہ بھی لیویز فورس اپنی صلاحیتیں اس طرح نبہائے گی نئے ریکروٹس کی شمولیت سے لیویز فورس مذید مضبوط ہوگی۔ تقریب میں ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی و دیگر آفیسرز موجود تھے۔
لیویز فورس مائیہ ناز اور جانباز فورس ہے جس نے ہمیشہ قیام امن کیلئے اپنا کردار نبھایا ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر خضدار
