میر ضیاء اللہ لانگونے کوئٹہ میں حمام کی دکان پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ :کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگونے کوئٹہ میں حمام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے وا قعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لا نگو نے احکامات جا ری کر تے ہو ئے کہاکہ قتل میں ملوث ملزمان کوفی الفور گرفتار کیا جائے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں انہوں نے کہاکہ مقتول کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گانہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے،میر ضیاء اللہ لا نگونے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے