خضدار :چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں عبدالصمد کرد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے گناہ شہری کا بہیمانہ قتل انتظامیہ اور قانون نافذ ادا کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت اور انتظامیہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں تحفظ کا احساس دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ عبد الصمد کرد محکمہ ہیلتھ کا ملازم اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر تھے جن کی محکمہ ہیلتھ میں خدمات ناقابل فراموش تھیں۔ ان کو بیچ بازار میں فائرنگ کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ مقامی انتظامیہ فوری طور ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹھرے میں لائے۔ بیان میں انہوں نے عبدالصمد کرد کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور مقتول کے لئے دعائے مغفرت کا اظہار کی۔
خضدار میں عبدالصمد کرد کا قتل قابل مذمت ہے،چیف آف جھالاوان نواب ثناء للہ زہری

ٹیگز:
خضدار
