بلوچستان سیاسی آپریشن کی زد میں ہے،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سیاسی آپریشن کی زد میں ہے یہاں پارٹیوں کو اقتدار کی لالچ دے کران کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور وہ اس کوٹہ کیلئے سیاست کررہے ہیں، نام نہاد منتخب نمائندے بالادست طبقہ کو سہارا دیئے ہوئے ہیں،صوبے کے لوگ اپنے قومی وجود کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفاد کیلئے قربان، نوجوان اپنے عظیم اورباوقار مستقبل کیلئے شعوری بنیادوں پر جدوجہد کرکے آئندہ مستقبل کا دفاع کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ م تعلیم یافتہ اور منظم شعوری قوم بن کر ابھریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز مکران ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم خیال ساتھیوں وکارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ بالادست طبقہ ان کے چاپلوس و سیاسی گروہ وفاق کو درپیش حالیہ بحرانوں کے ذمہ دار ہیں، بالادست طبقہ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے سالہ سال جھوٹ کی بنیاد پر معاملات کو چلانے کے نتیجے میں بحرانوں میں اضافہ ہوتا رہا اور آج ملک اس نہج پر پہنچا ہے جہاں ریاست اور عوام کے درمیان عدم اعتماد کا ایک بہت بڑا خلیج پیدا ہوا ہے اور تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے ڈیلور نہیں کرپارہے ہیں پورے ملک بلخصوص بلوچستان کے طول وعرض میں مسلسل احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ر یاست اور قومی اکائیوں میں ایک عدم اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہیں جس نے پے در پے مزید بحرانوں کو جنم دیا ہے،انہوں نے کہاکہ ریاستی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے پہلے فاٹا کے نام نہاد منتخب نمائندوں کو استعمال کیا جاتا رہا اب یہ کردار بلوچستان کے نام نہاد منتخب نمائندے ادا کرتے ہوئے بالادست طبقہ کو سہارا دے رہے ہیں جس کی بنیاد پر بلوچستان میں پائی جانیوالی بے چینی خوفناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان سیاسی آپریشن کی زد میں ہے یہاں پارٹیوں کو اقتدار کی لالچ دے کران کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور وہ اس کوٹہ کیلئے سیاست کررہے ہیں ان کے تنظیمی معاملات اور منشور میں بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں جدوجہد کرنا شامل نہیں اور نہ ان پارٹیوں نے سیاسی عمل کے ذریعے بلوچستان کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ غیر منظم اور افراتفری کے شکار قومیں بڑے بحرانوں میں اپنا قومی وجود برقرار نہیں رکھ پاتے آج خطے میں چاروں طرف بڑے طوفان اٹھ رہے ہیں ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے قومی وجود کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفاد کیلئے قربان کریں، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے صوبے کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عظیم اورباوقار مستقبل کیلئے شعوری بنیادوں پر جدوجہد کرتے ہوئے صوبے کے آئندہ مستقبل کا دفاع کرکے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کو امن کو گہوارہ بناکر بیرونی داخل اندازی کا راستہ روک کر ترقی اور تعلیم یافتہ، منظم شعوری قوم بن کر ابھریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے