قلات (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء و چیئر مین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میرشعیب جان زہری نے کہا ہے کہ قلات کی ترقی و خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے زاوہ ندی میں بنے سیلابی ریلوں کی وجہ سے گڈھوں کو بھردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زاوہ ندی میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے بنے گڈھوں کی بھرائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قلات کے ترقی کے لیے قلات کے عوام کے سات مل کر کام کرینگے انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے انہوں کہا کہ یہ ندی نالوں کا کام میونسپل کمیٹی کے انڈر نہیں آتے مگر ندی میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے بنے گڈھے کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اس لیئے ہم فیصلہ کیا کہ ان گڈھوں کی بھر دیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسئلہ دور ہوسکے انہوں نے کہاکہ اس کام میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ مشینری بھی لگائی گئی ہیں تاکہ کام جلد مکمل ہو سکے انہوں نے کہا کہ یہ عوام پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے ان کے مسائل ان کے دیلیز پر حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔
قلات کی ترقی و خوبصورتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،نوابزادہ میرشعیب جان زہری

