سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل افسران، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور سٹاف نرس تعینات ہونے کے بعد اپنے فرائض ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری محنت اور دیانت داری سے کام کو یقینی بنائیں- تمام ڈاکٹرز اور ملحقہ اسٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار سمجھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ڈویژن میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں انٹرویو لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ضلع سبی سمیت ڈویژن بھر میں ڈاکٹروں کی کمی ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے تعیناتی کے اس عمل کے بعد محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹروں کے ڈاکومنٹس کی اچھے طریقے سے چھان بین کی جا رہی ہے انشاءاللہ تمام مراحل کے مکمل ہونے کے بعد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی واضح رہے کہ سبی ڈویژن میں 119 میڈیکل آفیسران ،60 لیڈی میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن 28 اور سٹاف نرس / میل نرس کی تعداد 2 ہے جنکا انٹرویو لیا جا رہا تھا انٹرویو اور کاغذات کی چھان بین کے بعد ان تمام خالی اسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
تمام ڈاکٹرز اور ملحقہ اسٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار سمجھیں،سید زاہد شاہ

ٹیگز:
سید زاہد شاہ
