محکمہ صحت بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی 3530پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف، صوبے میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 600 پوسٹوں میں 420پوسٹیں خالی پڑی ہیں، پورے صوبے میں صرف 180ماہرڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں،صوبے میں نرسوں کی بھی 351پوسٹیں خالی ہیں، کوئٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں منظورشدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹر کی اضافی تعیناتی کا انکشاف بھی سامنے آگیا۔سرکاری دستیاویزات کے مطابق صوبے میں ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کی 5556میں سے 2178پوسٹیں خالی پڑی ہیں، ٹیچنگ کیڈر 745،ہیلتھ مینجمنٹ کیڈڑ کی 187اور اسپیشلسٹ کیڈر کی 420پوسٹیں خالی پڑی ہیں،اسی طرح صوبے میں نرسوں کی 1525آسامیاں ہیں جن میں 351خالی ہیں،صوبے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی پوسٹیں خالی ہونے سے صوبے کے 1251بی ایچ یو ز میں صرف 762فعال جبکہ 489بند پڑے ہوئے ہیں،دوسری جانب ڈاکٹروں کے اندورن صوبہ ڈیوٹی دینے کے بجائے کوئٹہ میں منتقل ہونے کا رجحان اسقدرزیادہ ہوگیا ہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں گریڈ 17سے 20کی منظورشدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹرز اضافی تعینات ہیں،جن میں سول ہسپتال میں 126اور بی ایم سی میں 110 اضافی ڈاکٹرز تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے