کو ئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سے سابق ڈسٹرکٹ چئیر مین نوابزادہ میرببرک خان زہری ٹکری محمدصالح میروانی،چیئرمین عنایت اللہ میروانی میر بشیراحمد نیچاری میر عمران ریکی صحافی امجدمیروانی نے ان کے آفس جھالاوان ہاوس کو ئٹہ میں ملاقات کیا اس موقع پر علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی سابق ایم پی اے سوراب نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ اقتدار آنی جانی چیز ہے اصل مقصد عوام کی خدمت ہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اپنے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے آج بھی سوراب میں الحمداللہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے عوام مستعفید ہورریہیں اج بھی میڈیا کو میری طرف سے سورا.ب کی دعوت ہے کہ وہ جاکر میرے حلقے انتخاب کا تفصیلی دورہ کرے جہاں میں نے ضروریات زندگی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی سوراب کو ڈسٹرکٹ بناکر اپنے دل کے ارمان پورے کردئیے کیوں کہ میرے حلقہ انتخاب کے لوگ ایک شناختی کارڈ کے لیے قلات جاکر دو دو ہفتہ انتظار کرتے تھے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے لیے اپنے مسائل کے بارے میں انتظار کرتے رہے مگر اج سوراب کے عوام خود دیکھ رہے ہیں کہ علاقے میں عوام کی کونسی مسائل حل ہوچکی ہے جو میں نے نہیں کی ہے میرے کارکردگی عوام کے سامنے روزے روشن کی طرح عیاں ہے
اقتدارمیں رہوں یا نہ رہوں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری

