خضدار،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ْخضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدارکے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علاقے باغبانہ باجوئی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص قادر بخش غلامانی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے