بلوچستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار620ہوگئی، 140مریض صحت یاب
کوئٹہ : بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاو کی شرح 16.4فیصد جبکہ کوئٹہ میں 16.7فیصد رہی24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے92 مریض سامنے اگئے،جبکہ 140مریض صحت یاب ہوگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں 558افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 67کیسز سامنے آئے صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح16.4 فیصدرہی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار620ہوگئی۔ صوبے میں ایکٹو کے کورونا کیسز کی تعدادکم ہوکر 1457 رہ گئی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 140مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20ہزار 926ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا28نئے مریض صوبے کے ہسپتالوں میں داخل کردئیے گئے محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 402ٹیسٹ کئے گئے،اس دوران کورونا کے67مریض سامنے آیا کوئٹہ میں کورونا کی شرح 16.7فیصد رہی رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے کے تعلیمی ادارے میں کورونا کے19ٹیسٹ ہوئے جن میں سے کوئی بھی کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔