پنجگور میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں سات مزدوروں کا بہیمانہ قتل انتہائی المناک واقعہ ہے،ثمینہ سعید

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)ضلع پنجگور میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں سات مزدوروں کا بہیمانہ قتل انتہائی المناک واقعہ ہے بلوچستان میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم مزدوروں کا قتل نا قابل معافی جرم ہے یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سات مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم اور بے قصور مزدوروں کے قتل کے واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، قیمتی جانوں کا نقصان ناقابل تلافی واقعہ ہے اور ملک کی سالمیت کے لیئے خطرہ ہے ،اس واقعے میں ملوث مجرموں سے سختی سے نمٹا جائےانہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور بہترین نگہداشت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقتول مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے