یوتھ پالیسی بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے نئی سمت کاتعین ہوگی،وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن وامان کی صورتحال،یوتھ پالیسی پرعملدرآمدکے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ یوتھ پالیسی بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے نئی سمت کاتعین ہوگی۔ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ یوتھ پالیسی پرعملدرآمدسے نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہیں کھلیں گی نوجوانوں کوعلم وہنرکے میدان میں لانے کیلئے یوتھ پالیسی کارآمدثابت ہوگی،یوتھ پالیسی سے نوجوانوں کی محرومیوں کو ختم کرنے میں مددملے گی۔