جنرل عاصم منیر سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔