کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورائیہ کی زیر صدارت پولیس لائن کے شہید حامد شکیل ملٹی پرپز ہال میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب محسن، ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی ،ایف سی سکیٹر کمانڈرز ، ایریا ایس پیز، سنی علمائ و معززین، شیعہ علما و شیعہ کانفرنس و معززین اور دیگر عہدیداروں ،عبدالرحیم کاکڑ صدر انجمن تاجران ، سابقہ کونسلر و سماجی کارکن میر اسلم رندکے علاوہ دیگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسران شریک تھے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے اجلا س کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام کے لئے روٹ کی صفائی ستھرائی ، مجالس کے مقامات میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل و دیگر انتظامات کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرئینگے۔ سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام کو مضبوط کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ شہر اور صوبہ ہمارا ہے یہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے ہم پر امن لوگ ہیں اس امید کے ساتھ کہ ہم ہر موقع پر یگانگت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کرتے رئینگے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی اور عاشورہ کے جلوس کے دوران شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر دکانوں کو سیل کرنے اور جلوس کے موقع پر ان کے ساتھ ہونگے۔
محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا،ڈی آئی جی کوئٹہ

ٹیگز:
ڈی آئی جی کوئٹہ
