مستونگ،قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت دینے کا حکم جاری
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی گئی قتل کا مقدمہ ثابت ہونے پر سیشن جج صاحب مستونگ نے ملزم عبدالزاق ولد ڈاڈا کو سزائے موت سنائی جبکہ اس کے ساتھی ملزم امام بخش ولد امیر بخش کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ملزمان بالا نے مورخہ 24 فروری 2023 کو تاج محمد نامی شخص کا گلہ کاٹ کرکے اس کو قتل کر دیا تھا سرکار کی طرف سے مقدمے کی پیروی ماہر قانون دان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد اقبال رئیسانی نے کی جبکہ نائب کورٹ کے فرائض عبد الباسط پرکانی نے سر انجام دئیے۔