گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی پی او گوادر سے ملاقات، منشیات کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور ٹرانزٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روکنے سے متعلق گفت و شنیدرکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج ڈی پی او گوادر نجیب اللہ پندرانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں ضلع گوادر میں منشیات فروشی کے بڑھتے رحجان کے خاتمے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او نے ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ مولانا نے گوادر میں ٹرانزٹ گاڑیوں کے پکڑدھکڑ کے حوالے سے گفت و شنید کی کہ یہ گاڑیاں چوری کی نہیں ہیں بلکہ لوگوں نے اہنی جمع پونجی سے یہ سواریاں خریدی ہیں اس لئے بجائے ان کو پکڑنے کے ان کے رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار طے کیا جائے تاکہ سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے اور لوگ اپنی سواریوں سے بھی محروم نہ رہیں جس پر پندرانی صاحب نے اس متعلق بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس ملاقات میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری بابر شہزاد بھی مجود تھے۔
مو لانا ہدایت الرحمان بلوچ کاڈی پی او گوادرسے ملاقات،منشیات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

