لکی مروت، پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ،دو افراد زخمی

لکی مروت :لکی سٹی میں تھانے کے قریب واقع بلال ٹاؤن میں پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے شہری علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے متعدد افراد گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روزبلال ٹاؤن میں پلاٹ تنازعے پر دو گروپوں میں لڑائی چھڑ گئی دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اورنگزیب اور منظور حسین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،زخمیوں کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے