کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا میری اولین ترجیح ہے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈسٹرکٹ صحبت پور کو کافی نقصان پہنچا ہے لہذا روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے حلقہ انتخاب ضلع صحبت پور کا دورہِ کرنے کے موقع پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منصوبہ کا معاینہ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر ایکسین صحبت پور نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منصوبہ پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سختی سے ہدایات دی کہ جاری منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کر کے فنکشنل کیا جائے تاکہ حلقہ کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر ملے صوبائی وزیر نے مذید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جتنی بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں انکی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے حاہل مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا میری اولین ترجیح ہے،میرسلیم احمد کھوسہ

ٹیگز:
میرسلیم احمد کھوسہ
