شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں بچوں کے لئے علیحدہ کینسر کے علاج کا شعبہ بنا یا جائیگا ،جام کمال خان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں بچوں میں کینسر کے علاج کے لئے شعبہ بنایا جائیگا جہاں مریضوں کا مفت علاج ہوگایہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بچوں میں کینسر سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت بلوچستان اور انڈس ہسپتال کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اس منصوبے کا آغاز اور شعبہ کی دیکھ بھال انڈس ہسپتال کے ذریعے کی جائیگی۔