ہرنائی،مقامی کوئلہ کان میں حادثہ،کانکن جاں بحق

ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کی مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علا قے شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں محمد یعقوب نا می کانکن جاں بحق ہو گیا،ریسکو ذرائع کے مطابق مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے