پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین شہر میں واقع کلی لمڑان میں ٹیلر ماسٹر کی دکان پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ٹیلر ماسٹر جاں بحق، جبکہ اپنے ہی ساتھی کے فائرنگ سے ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے۔پشین پولیس کے مطابق پشین شہر کے مشرق میں واقع کلی لمڑان میں رات گئے ٹیلر ماسٹردرزی کے دوکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے ٹیلر ماسٹر صدام خان ولد صلاح الدین قوم کاکڑ بارکزئی سکنہ قلعہ ویالہ برشور کو شہید کر دیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کے اپنا ساتھی محمد رحمان ولد نصیب خان قوم سیلمان خیل سکنہ تراٹہ بھی ہلاک ہوگیا پولیس نے ڈاکو سے پسٹل برآمد کرکے لاشوں کو سول اسپتال پشین منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دیا ہے۔مقتول دوکاندار صدام خان ولد صلاح الدین سابق رکن اسمبلی حاجی عبد المالک کاکڑ اور ماسٹر عبدالنافع کاکڑ کے بھتیجے تھے انجمن تاجران پشین رحیم آغا گروپ کے صدر دولت خان ترین نے دوکاندار صدام خان کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پشین میں بدامنی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاجر برداری اور عوام غیر محفوظ ہوگئے پولیس اور لیویز عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔
پشین،دکان پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ٹیلر ماسٹر جاں بحق

ٹیگز:
پشین
