کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی کرپشن بلوچستان نے عوام کی شکایتوں پر کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اے سی ای بی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے انکشاف کیا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین عارف شاہ کو صوبائی محکمہ تعلیم میں 170.6 ملین روپے کے کرپشن سکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔انسداد کرپشن بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل واحد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ان کا محکمہ دائرہ کار کو وسعت دے رہا ہے۔جبکہ رواں سال کرپشن کے 6 مقدمے درج کرائے گئے اختیارات بڑھانے کے لئے اہم قانوان سازیی بھی تجویز کی گئی ہے۔عبدالواحد کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے اسکول کی نصابی کتابوں کی اشاعت اور کنٹریکٹ ایوارڈز میں غیر قانونی طور پر ٹھیکیداروں کی حمایت کی۔اے سی ای بی کی تحقیقاتی ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب کامران بشیر نے تصدیق کی کہ ٹھوس الزامات کے بعد ڈی جی اے سی ای بی کی منظوری سے سابق چیئرمین بورڈ کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین 17 کروڑ کی بدعنوانی میں ملوث نکلے،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

ٹیگز:
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
