کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستا ن میں بارشیں با رسانے والا سسٹم داخل، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مو سلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مغر بی جانب سے بارشیں بر سانے والا سلسلہ بدھ کو بلو چستان میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد نشیبی علا قے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
بلو چستا ن میں بارشیں با رسانے والا سسٹم داخل، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مو سلا دھار بارش

ٹیگز:
بارشیں
